متحدہ عرب امارات میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کےمطابق ٹریفک حادثہ ریاست راس الخیمہ میں الوطن روڈ پر پیش آیا،جہاں مسافر بس اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے۔
حادثے کےنتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے،اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ پر کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد ٹریفک بحال کر دی ہے،حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔






تبصرے بند ہیں