لاہور میں ٹریفک حادثات کے دوران تین افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور میں ٹریفک حادثات کے دوران تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

لاہور کے علاقہ سندر کے قریب وین اور لوڈر رکشے میں تصادم سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے وین قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی۔ جبکہ مصطفیٰ ٹاؤن میں رکشے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا ۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سینتیس سال کے حیدر شریف کے نام سے ہوئی ۔ زخمی موٹرسائیکل سوار کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے رکشہ بھی قبضے میں لے لیا۔ دونوں حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے۔

READ  اسرائیل کو عام انتخابات پر سوشل میڈیا کے اثر انداز ہونے کا خدشہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں