سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں، 12 دہشت گرد ہلاک

سیکورٹی فورسز نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20 نومبر سے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات پر متعدد آپریشنز کیے گئے۔ دہشتگردوں کیخلاف آپریشنز نوشکی، سبی، پنجگور اور کیچ میں کئے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 20نومبر کو نوشکی میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

سبی میں 21 نومبر کو دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، پنجگور اورکیچ میں کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے، پنجگور اور کیچ میں 22 اور23 نومبر کو کارروائیوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کیے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسدادِ دہشتگردی مہم بھرپور طریقے سے جاری رہیں گی، ملک سے غیرملکی حمایت یافتہ دہشتگردی کی لعنت کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

READ  حکومت آئے روز ہم پر پیٹرول بم پھینکتی ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں