پاکستان شاہینز اسکواڈ میں شامل ساجد خان انجری کا شکار

Pakistan Shaheens squad

پاکستان شاہینز اسکواڈ کا حصہ بننے والے اسپنر ساجد خان انجری کا شکار ہوگئے۔

ٹون برج میں پریکٹس کے دوران ساجد خان کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا جس کے بعد وہ دورہ انگلینڈ کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ساجد خان پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس لوٹیں گے تاہم تاحال ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی نہیں مانگا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے درمیان پہلا ون ڈے(آج) منگل کو بیکنہم میں ہو گا۔

READ  جنوبی افریقا کو دھچکا، جارح مزاج بیٹر پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں