انگلینڈ نے پاکستان کےخلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کردیا

England announces dates for Test series against Pakistan

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

انگلش بورڈ کے اعلان کے تحت پاکستان ٹیم اگلے سال اگست میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی جس دوران دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے جائے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 19 اگست کو لیڈز میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 27 اگست سے لارڈز اور تیسرا ٹیسٹ 9 ستمبر سے ایجبسٹن میں شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ میچز ورلڈٹیسٹ چیمپیئن شپ کا حصہ ہے۔

READ  پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان ویلینشیا اوپن اسکواش کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے میں کامیاب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں