علی امین میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے: گورنر کے پی

Ali Amin was playing the role of Mir Jafar and Mir Sadiq

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ علی امین گنڈاپور میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرعباد اللہ نے ملاقات کی جس دوران صوبے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اورمشاورت کی گئی۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نالائق اور کرپٹ تھے، وہ میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کررہے تھے، کبھی کہتے تھے ریاست کے ساتھ ہیں ، کبھی کہتے تھے دہشتگردوں کے ساتھ ہیں۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ نئے نامزد وزیر اعلیٰ بھی اتنے قابل نہیں لہٰذا صوبہ ان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کی سیاست میں ہلچل پراپوزیشن کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمتِ عملی پرغورہوگا۔

READ  کراچی: اسپیشل بچوں کیلئے چڑیا گھر میں داخلہ فیس ختم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں