آل راؤنڈر عماد وسیم نے سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھیج دیا

All-rounder Imad Wasim sends legal notice to ex-wife Sania Ashfaq

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عماد وسیم نے اپنی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

ایڈووکیٹ عالیہ زرین عباسی کے مطابق عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور انہیں مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ زبردستی حمل ضائع کرانے کا دعویٰ درست نہیں، اسی سلسلے میں ثانیہ اشفاق کو باضابطہ قانونی نوٹس بھی ارسال کیا گیا ہے۔
وکیل کے مطابق نومبر 2023 میں ورلڈکپ میں شرکت کے لیے امریکا روانگی کا فیصلہ میاں بیوی کی باہمی رضامندی سے کیا گیا تھا جس کی تصدیق متعلقہ ڈاکٹرز بھی کرسکتے ہیں، مزید یہ کہ نومبر 2023 میں متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے دوروں کا مکمل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے جو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

READ  پی ایس ایل: ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ فاسٹ بولر پاکستان پہنچ گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں