کراچی: ڈمپر کی ٹکر سے ایک اور شخص جاں بحق، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی

کراچی میں ڈمپر نے ایک اور شخص کی جان لے لی، نشتر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت شاہ زیب کے نام سے ہوئی، متوفی گارڈن کا رہائشی تھا، حادثے میں متوفی کی بیوی بھی زخمی ہوئی۔

پولیس نے حادثے کے بعد فرار ہونے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جس کی شناخت نیاز حسین کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو گارڈن تھانے منتقل کردیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے، ملزم کا کریمینل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے جبکہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

READ  نورین نیازی کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں