اپنے چہرے سے ایک اور اسکن کینسر ختم کروا دیا: مائیکل کلارک

Another skin cancer removed from his face

آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے اپنے چاہنے والوں کو جلد کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کی ہے۔

مائیکل کلارک جلد کے سرطان میں مبتلا ہیں، اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے۔

سابق کپتان نے لکھا کہ آج اسکن کینسر سے آگاہی کے مہینے کا آغاز ہو گیا ہے، اسکن کینسر کو چیک کرنے کا اس سے بہترین وقت نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ گزشتہ روز میں نے اپنے چہرے سے ایک اور اسکن کینسر ختم کرایا ہے، یہ اچھا محسوس نہیں ہوتا لیکن مسلسل چیک اپ ضروری ہے تاکہ تاخیر نہ ہو جائے۔

واضح رہے سابق کپتان مائیکل کلارک ایک عرصے سے اسکن کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

READ  انگلش بیٹرز کے ہاتھوں ویسٹ انڈین بولرز کی دھلائی، انگلینڈ نے منفرد ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں