بچی کے اغوا اور زیادتی کے ملزم کی سزا کی خلاف اپیل منظور، ملزم بری

Appeal against sentence of accused in kidnapping

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچی کے اغوا اور زیادتی کے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا اور شک کے فائدے کی بنیاد پر عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔

عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ملزم کو عمرقید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ فارنزک شواہد کی محفوظ تحویل اور منتقلی میں تضادات استغاثہ کو متاثر کرتے ہیں، ریکارڈ کے مطابق گواہان مدعی کے طرزِ عمل کے بارے میں ناقابلِ اعتبار ہیں۔

READ  بھارت میں سسرالیوں کے ہاتھوں جلائی گئی خاتون کے میکے والوں پر بھی جہیز کے مطالبات اور تشدد کا مقدمہ درج

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں