ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع ہوگیا

Arshad Nadeem's injury treatment begins in England

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع ہوگیا۔

کیمبریج میں ڈاکٹر علی باجوہ نے ارشد ندیم کا چیک اپ کیا۔ ڈاکٹر علی باجوہ کا کہنا ہے کہ ارشدکی انجری کی ٹریٹمنٹ کے حوالے سے یہاں آئے ہیں ، وہ سرجری کے بعد اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ دعا کریں کہ ارشد ندیم کا علاج اچھا ہو اور وہ دوبارہ مقابلوں میں حصہ لیں۔

ڈاکٹر علی باجوہ کا کہنا تھاکہ ارشد ندیم کو دوبارہ مقابلوں میں حصہ لینے میں ٹائم لگے گا اور امید ہے کہ ارشد ندیم جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

READ  قومی کرکٹر ابرار احمد زندگی کی نئی اننگز کیلئے تیار، شادی کب اور کہاں ہوگی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں