ایشیا کپ 2025 کا آغاز کب سے ہوگا اور میچز کہاں ہوں گے؟ تجاویز سامنے آگئیں

Asia Cup 2025

ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ڈھاکا میں اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی۔

ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت سمیت 8 ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جب کہ ایونٹ کے میچز دبئی اور ابو ظبی میں ہوں گے۔

اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نےکہا کہ کونسل کی سالانہ میٹنگ میں تمام 25 ارکان نے شرکت کی اور بہت اچھے ماحول میں اجلاس ہوا، کونسل کے تمام ممبران اس بات پرمتفق ہیں کہ اے سی سی پلیٹ فارم میں کسی کو سیاست نہیں لانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہیے، ایشیا کپ کا شیڈول بھارت نے بھیجنا ہے، اس کا انتظار ہے، اس کے بعد ہی ایونٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب محسن نقوی نے ایشیا کپ سے پہلے یو اے ای میں پاکستان ، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ملکی کرکٹ سیریز کی بھی تصدیق کر دی ۔

READ  اے سی سی اجلاس کیلئے محسن نقوی ڈھاکا پہنچ گئے، بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں