ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مچل مارش انجرڈ، پہلے میچ سے باہر

Australian captain Mitchell Marsh injured

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ میں آسٹریلوی ٹیم کو پہلے ہی میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق کپتان مچل مارش انجری کے باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں اور اب ان کی جگہ اسٹیو اسمتھ کو بیک اپ کے طور پر سری لنکا بلایا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہےکہ مچل مارش کو گروئن انجری ہوئی جس کے باعث آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ ٹریوس ہیڈ آج آئرلینڈ کے خلاف میچ میں قیادت سونپی گئی ہے۔

اسٹیو اسمتھ ورلڈ کپ ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں تاہم کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہےکہاسٹیو اسمتھ کو ضرورت پڑنے پرٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

READ  پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کیلئے بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل، 10 پارٹیاں اہل قرار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں