آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، وائٹ بال سیریز کی تاریخیں سامنے آگئیں

آسٹریلوی کرکٹ

لاہور : آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اگلے سال وائٹ بال سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم جنوری اور پھر مارچ میں 2 مرحلوں میں وائٹ بال سیریز کے لیے پاکستان آئے گی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پہلے مرحلے میں دونوں ملکوں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی وائٹ بال سیریز کی تاریخیں سامنے آگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے سیریز ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کی 3 ون ڈے میچوں کی سیریز 13 مارچ سے 19 مارچ تک کھیلی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد سیریز کے مکمل وینیوز اور شیڈول کا اعلان کرے گا۔

READ  ٹی 20 ورلڈکپ میں نیدر لینڈز کی پہلی کامیابی، نمیبیا کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں