ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا کے حتمی اسکواڈ کا اعلان، اہم فاسٹ بولر ٹیم سے باہر

Australia's final squad announced for T20 World Cup

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز انجری کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ بین ڈار شیوس کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے حتمی اسکواڈ میں میتھیو شارٹ کی جگہ میتھیو رنشا کو شامل کر لیا گیا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم کی قیادت مچل مارش کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں زیویر بارٹ لیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، بین ڈراس ہوئس، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، ٹریوس ہیڈ، جوش ہیزل وڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہن من، گلین میکسویل، میتھیو رنشا، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری 2026 سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

READ  ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے آسٹریلیا کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان، اہم کھلاڑیوں کی ٹیم میں واپسی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں