بابر اعظم کا قومی ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر کچھ دیر کرکٹ سے آرام کا فیصلہ

Babar Azam decides to take a break from cricket

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ کی ہدایت پر اسٹار بیٹر بابر اعظم نے کچھ دیر کرکٹ سے آرام کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم کو قومی ٹیم مینجمنٹ نے آرام کا مشورہ دیاہے جس کی وجہ سے بابراعظم جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ نہیں کھیلیں گے۔

ٹیم مینجمنٹ سے بابراعظم کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کھیلنے کی ہدایت نہیں ملی۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں لاہور وائٹس کو بابرکی جانب سے عدم دستیابی کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے انفرادی طور پر کوچز کے ساتھ نیٹس میں کام شروع کر دیا ہے، بابر اعظم نے پی ایس ایل کو ہدف رکھتے ہوئے ٹریننگ کا آغاز کیا ہے۔

بابر اعظم نے پرانی بیٹنگ ٹیکنک کو بحال کرنے کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ بابراعظم پی ایس ایل میں پشاور زلمی کےلیے اوپننگ کریں گے۔

READ  اسٹیو اسمتھ اور وسیم اکرم کا کمبینیشن سیالکوٹ اسٹالینز کو بلندیوں پر لے جائے گا، ٹیم مالکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں