اتھارٹی نے بتایا کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹیکس دہندگان کا اتھارٹی کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا، تمام مطلوبہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانا، اور واجب الادا ٹیکس کی اصل مکمل رقم ادا کرنا ضروری ہوگا۔ ٹیکس دہندگان اقساط میں ادائیگی کے منصوبے کے لیے بھی درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ درخواست اسکیم کی مدت کے دوران جمع کرائی جائے اور اتھارٹی کی منظور شدہ ادائیگی کے شیڈول کے مطابق تمام اقساط اپنی مقررہ تاریخوں پر ادا کی جائیں۔سعودی عرب نے ٹیکس جرمانوں اور مالی سزاؤں سے استثنیٰ کی اسکیم میں 31 دسمبر 2026 تک توسیع کر دی۔
زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ خزانہ نے تمام ٹیکس نظاموں کے تحت آنے والے ٹیکس دہندگان کے لیے جرمانوں اور مالی سزاؤں سے استثنیٰ کی اسکیم میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔
سعودی گزٹ کے مطابق اتھارٹی نے وضاحت کی کہ اس اسکیم کے تحت تمام ٹیکس نظاموں میں تاخیر سے رجسٹریشن پر عائد جرمانوں، ٹیکس کی ادائیگی میں تاخیر، ٹیکس گوشوارے دیر سے جمع کرانے کے جرمانوں، نیز ’ویلیو ایڈڈ ٹیکس‘ کے گوشواروں میں کی جانے والی درستگیوں سے متعلق جرمانوں سے استثنیٰ فراہم کیا جائے گا۔






تبصرے بند ہیں