شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاک افغان شائقین کے درمیان بدمزگی روکنےکیلئے بڑا فیصلہ

Big decision to stop unrest between Pak-Afghan fans

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ کے حوالے سے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔

شارجہ میں ہونے والے میچز کے دوران تلخ تجربات کے بعد شارجہ انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ انکلوژرز مقرر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے پاک افغان شائقین کے درمیان بدمزگی روکنےکے لیے یہ اقدامات کیےگئے ہیں۔

شائقین کی ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے سخت پروٹوکولز رکھےگئے ہیں۔ پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ داخلی راستے بھی ہوں گے۔

خیال رہے کہ ٹی 20 سہ فریقی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک متحدہ عرب امارات کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

پاکستان اپنی سہ ملکی سیریز کا آغاز 29 اگست کو افغانستان کے خلاف میچ سےکرےگا۔

READ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سپر ایٹ: ویسٹ انڈیز کو پر اعتماد زمبابوے کا چیلنج درپیش

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں