بھارتی کھلاڑیوں کے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہ ملانے پر برطانوی اور بھارتی صحافیوں کی سخت تنقید

British and Indian journalists strongly criticize Indian players

پاکستان کرکٹ ٹیم سے بھارتی کھلاڑیوں کے ہاتھ نہ ملانے پر برطانوی اور بھارتی صحافیوں نے سخت تنقید کی ہے۔

بھارتی ٹاک شو میں بھارتی نژاد برطانوی صحافی و مصنف Mihir Bose اور بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ ایاز میمن نے ہاتھ نہ ملانے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا۔

Mihir Bose کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا ملک کی نادانی ظاہر کرتا ہے ، ایک ایسا ملک جو دعویٰ کرتا ہے کہ وہ عالمی طاقت ہے جو عظمت اور اقتصادی طاقت کی بلندیوں تک پہنچنے والا ہے۔

بھارتی صحافی ایاز میمن نے کہا کہ ہاتھ نہ ملانے کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ خود سے نہیں کرسکتا یہ کام بھارتی حکومت کے کہنے پر ہی ہوا ہے ۔

READ  بابراعظم آؤٹ آف فارم نہیں، امید ہے آنے والی سیریز میں رنز کریں گے: ہیڈ کوچ قومی ٹیم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں