لاہور: اپارٹمنٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کا مقدمہ درج، رات ساتھ گزارنے والا مقتولہ کا دوست گرفتار

Case registered after body of young girl found in apartment

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اپارٹمنٹ سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں پولیس نے مقتولہ کے دوست کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق فضا نے اپارٹمنٹ بک کروایا تھا جہاں وہ اپنے دوست وقار یاسین کے ساتھ رات بھر موجود رہی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کی حالت خراب ہونے پر وقار یاسین نے ریسکیو کو کال کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فضا کی موت کی تصدیق ہونے کے بعد وقار یاسین موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے تعاقب کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔

READ  ملک کے میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، محکمہ موسمیات نے خبر دار کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں