ٹی 20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہونے لگے، بھرپور ٹاکرے کے امکانات روشن

Chances of rain decrease during Pakistan-India match

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہونے لگے جس کے بعد توقع ہے کہ شائقین کرکٹ پاک بھارت ٹاکرے سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج کولمبو کے پریما داسا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آج کولمبو میں مختلف اوقات میں بارش کی پیش گوئی کی گئی تھی تاہم اب بتایا جارہا ہے کہ کولمبو میں آج بارش کے امکانات بتدریج کم ہو رہے ہیں۔

سری لنکا کے محکمہ موسمیات کے مطابق بادل چھائیں رہیں گے، میچ کے اوقات میں طوفانی بارش کا امکان نہیں ہے۔

دوسری جانب شائقینِ کرکٹ پُرامید ہیں کہ اتوار کے روز ایک اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔

اس حوالے سے گزشتہ روز قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ بارش ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن اگر میچ کے اوورز کم ہوتے ہیں تو ہم نے اس کا بھی پلان کیا ہوا ہے۔

READ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارتی بورڈ کا اپنے کرکٹرز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت دینے سے انکار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں