شکاگو میراتھون 2025: پاکستانی رنرز کا ایک بار پھر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ

Chicago Marathon 2025

دنیا کی معروف ترین میراتھون دوڑوں میں سے ایک، شکاگو میراتھون 2025 میں پاکستانی رنرز نے ایک بار پھر متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس ورلڈ میجر میراتھون میں دنیا بھر سے 53 ہزار سے زائد رنرز شریک ہوئے جن میں پاکستان سمیت امریکا، برطانیہ، ناروے، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز بھی شامل تھے جنہوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے نہ صرف پاکستانی رننگ کمیونٹی بلکہ ملک اور قوم کا نام بھی روشن کیا۔

پاکستانی نژاد امریکی رنر سید علی حمزہ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ‘سب تھری’ فنش کیا، انہوں نے دو گھنٹے پچپن منٹ چودہ سیکنڈ میں فاصلہ طے کرکے ایونٹ میں شریک تمام پاکستانی رنرز میں سب سے تیز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

پاکستانی امریکن سلمان الیاس نے دو گھنٹے چھپن منٹ انتالیس سیکنڈ میں مکمل کیا جبکہ نزار نایانی نے دو گھنٹے ستاون منٹ تینتالیس سیکنڈ میں اپنی دوڑ مکمل کی۔

پاکستان میں مقیم رنرز میں سب سے نمایاں کارکردگی ملک کے معروف میراتھون رنر کراچی کے فیصل شفیع نے دکھائی جنہوں نے تین گھنٹے اٹھارہ منٹ اور باون سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی، فیصل شفیع نے اپنی کارکردگی کو اپنے کیریئر کی یادگار ترین دوڑ قرار دیا۔

READ  لبنان کینسر سے متاثر ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک بن گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں