ڈرون کا توڑ، چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار ایجاد کرلیا

China has invented a modern weapon with microwave radiation

ڈرون کا خوف بے اثر ہوگیا چین نے مائیکروویو شعاعوں والا جدید ہتھیار ایجاد کر لیا۔

چین کی سرکاری اسلحہ ساز کمپنی، نورینکو(Norinco) کے ماہرین عسکریات نے انتہائی طاقتور مائیکروویو شعاعیں چھوڑ کر بیک وقت کئی ڈرون تباہ کرنیوالا ہتھیار ہیریکین (Hurricane 3000)ایجاد کر لیا۔
یہ ٹرک پر نصب ہوتا اور 3 کلومیٹر دور اڑتے ڈرون جھنڈ میں شامل سبھی ڈرون تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس سے نکلی زبردست غیر مرئی شعاعیں ڈرون کے تمام برقی آلات جام کر کے اسے ناکارہ کرتی ہیں۔

مغربی ماہرین اس ہتھیار کو ڈرون حملوں کا بہترین توڑ قرار دے رہے اور یہ جدید فنون حرب میں ایک اہم سنگ میل بن چکا ہے۔

READ  اسپیس ایکس نے دھندلی فضا میں مزید 26 انٹرنیٹ سیٹلائٹس روانہ کردیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں