اسپیس ایکس نے دھندلی فضا میں مزید 26 انٹرنیٹ سیٹلائٹس روانہ کردیں

SpaceX launches 26 more internet satellites

اسپیس ایکس نے اپنے مزید 26 سٹار لنک سیٹلائٹس کو خلا میں روانہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیس لنک نے یہ سیٹلائٹس کیلیفورنیا میں وینڈن برگ اسپیس فورس بیس پر دھند کے ماحول میں نچلے مدار میں چھوڑیں۔

کمپنی نے ایکس پر لانچ کی لائیو سٹریمنگ کی جبکہ فوٹیج میں دکھایا گیا کہ فالکن 9 راکٹ ٹیک آف سے پہلے دھند کی وجہ سے دھندلا دکھائی دیا۔

اسپیس ایکس نے سانتا باربرا، سان لوئس اوبیسپو اور وینٹورا کاؤنٹیز کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ لانچ کے دوران "ایک یا زیادہ سونک بوم” سن سکتے ہیں۔

لانچنگ کے بعد راکٹ کا پہلا اسٹیج بوسٹر آف کورس آئی اسٹیل لو یو پر اترا، جو بحر الکاہل میں ایک تیرتا ہوا لینڈگ پلیٹ فارم ہے۔

READ  ماہرین کا 19 ارب سے زائد پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں