کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او، آئی سی سی قوانین پر برس پڑے، تبدیلی کا مطالبہ

Cricket Australia CEO lashes out at ICC rules

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین پر برس پڑے۔

ٹوڈ گرین برگ نے آئی سی سی کےخراب روشنی کے قانون کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

سی ای او کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ میرے خیال سے سڈنی ٹیسٹ کے پہلےروز زیادہ کرکٹ ہونی چاہیے تھی، ہم تفریح کے کاروبار میں ہیں، میں کسی ایسے کاروبار کے بارے میں نہیں سوچ سکتا جو اپنے شائقین کے سامنے بار بار میدان چھوڑ دے۔
ٹوڈ گرین نے کہا کہ یہ بات پہلے واضح کر دوں کہ کھلاڑیوں کی حفاظت سب سے اہم ہے، ہمارے پاس بلند وبالالائٹ ٹاور اور جدید ٹیکنالوجی ہے، مجھے یقین ہے کہ اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں آسٹریلوی کرکٹ کے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے زیادہ مثبت اور ترقی پسند تبدیلی لانے کی کوشش کروں گا، ہمیں اس کے لیے کوئی حل نکالنا ہوگا تاکہ کھلاڑی خراب روشنی کے دوران گراؤنڈ سے باہر نہ آئیں۔

واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روزکا کھیل خراب روشنی کی وجہ سے جلدی ختم کر دیا گیا تھا۔ سڈنی ٹیسٹ کے پہلے روز خراب روشنی کے باعث صرف 45 اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا تھا۔

READ  فخر زمان زخمی ہو گئے، ویسٹ انڈیز کے دورے سے باہر ہو گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں