کرکٹ فین کا شبمن گل سے مصافحہ کے بعد’ پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ ، ویڈیو وائرل

کرکٹ فین کی بھارتی ٹیم کے کپتان شبمن گل سے مصافحہ کے دوران ’ پاکستان زندہ باد ‘ کا نعرہ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ سے سامنے آنے والی ویڈیو میں بھارتی کپتان شبمن گل کو فاسٹ بولر ہرشت رانا کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اس دوران ایک مداح نے شبمن گل کی جانب مصافحہ کیلئے ہاتھ بڑھایا جس پر بھارتی کرکٹر نے مداح سے مصافحہ کیا۔
اس مصافحہ کے بعد مداح نے ’پاکستان زندہ باد کا نعرہ‘ لگادیا جس پر پہلے تو بھارتی کپتان حیران رہ گئے تاہم وہ کوئی بھی ردعمل دیے بغیر آگے بڑھ گئے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد وائرل ہوگئی جس پر دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ ایک نئی بحث میں الجھے نظر آتے ہیں۔

پاکستانی شائقین کرکٹ اس وائرل ویڈیو کو ایشیا کپ کے دوران بھارتی ٹیم کے ہاتھ نہ ملانے والے تنازع سے جوڑتے ہوئے خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی مداح اسی تنازع کے پیش نظر بھارتی کپتان کے ساتھ اس حرکت کرنے والے شخص کو پاکستانی کہہ کر تنقیدی تبصرے کررہے ہیں۔

READ  ایشیا کپ ٹورنامنٹ نہ ہونے سے پاکستان کو کتنے ارب کا نقصان ہوسکتا ہے؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں