قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ افراد کا لیویز پوسٹ پر حملہ، پوسٹ انچارج شہید

Criminals attack Levies post in Qila Abdullah

قلعہ عبداللہ میں جرائم پیشہ افراد کے لیویز پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کے مطابق جرائم پیشہ افراد کوئٹہ چمن شاہراہ پر لوٹ مار کررہے تھے، اس دوران وین چھیننے کی کوشش ناکام بنائی گئی تو ملزمان نے لیویزپوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں لیویز پوسٹ انچارج شہید ہوگئے۔

ڈی سی نے بتایا کہ حملے کے بعد ملزمان اپنی ایک گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جسے کو مقامی لوگوں نے آگ لگادی۔

ڈی پی او قلعہ عبداللہ کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد کی قریبی پہاڑوں میں واقع پناہ گاہ کا محاصرہ کرلیاگیا ہے، ان کے سرغنہ فقیر محمد کی زندہ یا مردہ گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او کے مطابق سرغنہ فقیر محمد قتل کے 15مختلف واقعات میں لیویز اور پولیس کو مطلوب ہے۔

READ  خیبرپختونخوا بار کونسل انتخابات، پشاور کی 7 میں سے ملگری وکیلان نے 4، انصاف لائرز فورم نے 2 نشستیں جیت لیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں