بھارتی کھلاڑیوں کیلئے نیا فٹنس ٹیسٹ متعارف کرانے کا فیصلہ

Decision to introduce new fitness test for Indian players

بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کیلئے نیا فٹنس ٹیسٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کھلاڑی فٹنس کوبہتر کرنے کیلئے برونکو ٹیسٹ میں حصہ لیا کریں گے، برونکو ٹیسٹ رگبی کھلاڑیوں کی فٹنس کی جانچ کیلئے لیا جاتا ہے۔

برونکو ٹیسٹ: کھلاڑیوں کو کیا کرنا ہوگا؟
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ برونکو ٹیسٹ کے ایک سیٹ میں بغیر رکے 20 میٹر، 40 میٹر اور 60 میٹرکی شٹل رن لگانا ہوتی ہے، ایک کھلا ڑی کو بغیر بریک لیے ٹوٹل 5 سیٹ کرنے ہوتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے برونکو ٹیسٹ مکمل کرنے کا وقت 6 منٹ کا رکھا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برونکو ٹیسٹ متعارف کرانے کی تجویز بھارتی اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ ایڈریئن لی روکس نے دی، ایڈریئن چاہتے ہیں کہ فاسٹ بولرز صرف جم کی بجائے زیادہ رننگ کریں۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھی برونکو ٹیسٹ کے حق میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ برونکو ٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے بعد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، انگلینڈ کےخلاف سیریز میں کچھ فاسٹ بولرز کی فٹنس معیاری نہیں تھی، کچھ ٹاپ پلیئرز نےبی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلینس میں پہلے ہی برونکو ٹیسٹ میں حصہ لے لیا ہے۔

یاد رہے کہ بی سی سی آئی کی جانب سے یو یو ٹیسٹ بھی نافذالعمل ہے، یویو ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کو مختص وقت میں 2 کلومیٹر کی رننگ کروائی جاتی ہے۔

READ  پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے نمائندگان کی وزیر اعظم سے ملاقات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں