فیفا ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

Defending champions Argentina reach the semi-finals

دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے چوتھے کوارٹر فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے سوئٹزرلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر اگلے مرحلے میں قدم رکھ لیا جب کہ سوئٹزرلینڈ کو خالی ہاتھ وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔
پہلا گول ارجنٹینا کے الیکسس میک الیسٹر میچ کے دسویں منٹ میں کیا، سوئٹزرلینڈ نے یہ برتری ختم کرنے کی کوشش کی، تاہم ارجنٹینا کے مضبوط دفاع نے انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا اور پہلا ہاف ارجنٹینا کی ایک، صفر کی برتری پر ختم ہوا۔

دوسرے ہاف میں سوئٹزرلینڈ کو کامیابی مل گئی اور میچ کے 67 ویں منٹ میں ڈین ڈوئے نے گول کر کے ارجنٹینا کی برتری کو ختم کر دیا۔ چند منٹ بعد سوئس کھلاڑی بریل ایمبولو نے 72 ویں منٹ میں دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔

تاہم میچ ریفری نے فاؤل قرار دے کر گول کو غیر قانونی قرار دے دیا جب کہ ایمبولو کو ریڈ کارڈ بھی دکھایا۔

میچ مقررہ وقت تک ایک ایک سے برابر رہا، جس کے بعد انجری ٹائم میں اس کا فیصلہ ہوا۔

READ  ایشیا کپ کا اہم مرحلہ، ویلالاگے والد کی آخری رسومات چھوڑ کر یو اے ای روانہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں