مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری مسلسل بارشوں نے شدید تباہی مچا دی ہے، فلیش فلڈز، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کے باعث 110 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق جموں، سانبہ، ریاسی، ڈوڈہ اور کشتواڑ اضلاع میں دریا اور نالے خطرناک حد تک بھر چکے ہیں۔ اب تک 12 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، جب کہ کم از کم 50 دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو چکا ہے۔ تعلیمی ادارے 31 اگست تک بند کر دیے گئے ہیں۔
جموں میں گزشتہ روز فلیش فلڈز کے نتیجے میں 4 مزید ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوئی جہاں ملبے تلے دب کر 34 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیمیں اب بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
سیلاب کے باعث مواصلاتی و ٹرانسپورٹ نظام بھی درہم برہم ہو گیا ہے، درجنوں سڑکیں بند اور 58 ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔






تبصرے بند ہیں