ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے ایشیز سیریز میں فیصلہ کن سبقت حاصل کر لی

England defeated in the Adelaide Test as well

آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں ہونے والے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں بھی انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن سبقت حاصل کر لی۔

آسٹریلیا نے 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز میں 3 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 82 رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 352 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
زیک کرالی نے 85 جیمی سمتھ نے 60 اور ول جیکس نے 47 رنز بنائے جبکہ میچل اسٹارک پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 اور دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔

READ  بھارت کیخلاف میچ سے قبل پاکستان ٹیم کیلئے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں