ایرلنگ ہالینڈ کے ساتھ کھیلنے والے فٹبالر اعتزاز حسین اب پاکستان کی نمائندگی کے لیے اہل قرار پا گئے
فیفا نے 32 سالہ مڈفیلڈر کے ناروے سے پاکستان فٹبال میں تبادلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اعتزاز نے دو سال قبل ہی پاکستانی پاسپورٹ حاصل کر لیا تھا۔ وہ ماضی میں مولڈے فٹبال کلب کے ساتھ ایرلنگ ہالینڈ کے ہمراہ کھیل چکے ہیں۔
مولڈے کلب کے ساتھ کھیلتے ہوئے اعتزاز حسین نے 4 بار لیگ ٹائٹل اور 3 بار ناروے ایف اے کپ اپنے نام کیا۔ وہ انڈر 16 سے انڈر 23 تک مختلف ایج گروپس میں ناروے کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔
اعتزاز 2009 سے 2011 تک مانچسٹر یونائیٹڈ یوتھ ٹیم کا حصہ رہے، جبکہ ان کے والدین کا تعلق ضلع گجرات کے شہر کھاریاں سے ہے۔






تبصرے بند ہیں