کے پی: فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 اہلکار شہید، 3 خوارج جہنم واصل

Exchange of fire between forces and terrorists

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ الخواج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے اور 3 خوارج مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، ایلیٹ فورس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کی جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مشترکہ آپریشن کبل گرام کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کیا گیا جہاں مارے گئے دہشتگرد انتہائی مطلوب تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد فتنہ الخوارج کے سرغنہ نور اسلام کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

ذرائع کے مطابق اس آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 3 اہلکار شہید ہوگئے جن میں مقبول احمد، فدا حسین اور سعید الرحمان شامل ہیں۔

READ  خارجیوں اور افغان فورسز کیخلاف ایک اور بڑی کامیابی، مؤثر فائر سے کھرچر فورٹ مکمل تباہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں