پاکستانی ٹیم منیجمنٹ کی سری لنکن کرکٹر ویلالاگے سے ملاقات، والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

پاکستان کرکٹ ٹیم منیجمنٹ نے سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے سے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

پاکستان ٹیم منیجمنٹ نے گزشتہ روز ابوظبی میں سری لنکا کے خلاف میچ کے بعد دنیتھ ویلالاگے سے ملاقات کی اور ان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

کپتان سلمان علی آغا، ٹیم منیجر نویداکرم چیمہ، ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے دنیتھ ویلالاگے سے اظہار تعزیت کی۔

اے سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے رکن سلمان نصیر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی طرف سے اظہار افسوس کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ایشیا کپ کھیلنے آئے سری لنکن کرکٹر دنیتھ ویلالاگے کے والد کا سری لنکا میں انتقال ہوا تھا۔

کرکٹر کو یہ افسوس ناک اطلاع افغانستان کے خلاف میچ کے اختتام پر سری لنکن ٹیم منیجر نے دی تھی ۔

READ  پی ایس ایل: زمبابوے کے سکندر رضا نے لاہور قلندرز کو جوائن کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں