فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

Fakhar Zaman reaches important milestone in Pakistan Super League

لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

فخر زمان نے لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگزمین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔

فخر زمان کے پاکستان سپر لیگ میں تین ہزار رنز مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل کی 98 ویں اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے۔

فخر زمان پی ایس ایل میں تین ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پلیئر ہیں، پشاور زلمی کے بابر اعظم 3 ہزار 792 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔

READ  روہت شرما کی اہلیہ نے "شاہی محل” جیسا پرتعیش اپارٹمنٹ خرید لیا!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں