مانچسٹر کے اولڈ ٹریفرڈ اسٹیڈیم میں انڈیا اور انگلینڈ کے میچ کے دوران ایک پاکستانی مداح فاروق نظر کو پاکستان کی کرکٹ جرسی پہننے پر سکیورٹی اہلکار نے روک دیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹیورڈز نے مداح سے جرسی ڈھانپنے کا کہا، جس پر فاروق نے تحریری حکم کا مطالبہ کیا۔
مداح کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کر رہا ہے اور کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کر رہا۔ معاملہ بڑھنے پر پولیس آئی اور مداح سے بات کرنے کے لیے باہر لے گئی۔ واقعے پر تاحال کلب یا حکام کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔






تبصرے بند ہیں