فاسٹ بولر حسن علی کا یارک شائر سے معاہدہ ہوگیا

Fast bowler Hasan Ali signs contract with Yorkshire

انگلش کاؤنٹی کلب یارک شائرنے پاکستان کے فاسٹ بولرحسن علی کو ویٹیلٹی بلاسٹ کے لیے اوورسیز کھلاڑی کے طور پر سائن کرلیا۔

یارک شائر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حسن علی رواں سیزن کے دوران ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

پاکستانی فاسٹ بولر 2 کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز میں بھی شرکت کریں گے۔

کلب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حسن علی کو افغان فاسٹ بولر نوین الحق کی انجری کی باعث اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جو اس وقت ٹیم کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔

یارکشائر کے جنرل منیجر آف کرکٹ گیون ہملٹن کا کہنا ہے کہ حسن علی کا تجربہ اور مہارت ٹیم کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی اور کلب انہیں اگلے ماہ ہیڈنگلے میں خوش آمدید کہنے کا منتظر ہے۔

READ  سائیکل ریس کے دوران بزرگ خاتون کی غلطی سے خوفناک حادثہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں