امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

FIA action on US embassy tip-off

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے و یزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی امریکی سفارتخانے کی نشاندہی پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل نے کی جس دوران 2 ملزمان طاہر شہباز اور رب نواز کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان نےجعلسازی سے 12شہریوں کو امریکا بھجوانے کی کوشش کی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

READ  خیبرپختونخوا کی 135 بلدیاتی نشستیں خالی، الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن جاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں