فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو کا دورہ پاکستان کا اعلان

FIFA President Gianni Infantino announces visit to Pakistan

فیفا کے صدر جیانی ان فینٹینو نے پاکستان جلد آنے کا اعلان کردیا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی پاکستان آنے کا وعدہ کیا تھا۔

جیانی ان فینٹینو نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن میں نئے صدر آئے ہیں جو زبردست کام کررہے ہیں، پاکستان فٹبال کا ایک عظیم ملک ہے۔

فنٹینو کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ پاکستان ایشیا کی ٹیم بنے، اس کے لیے کام بھی کررہے ہیں۔

READ  وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم 100 ٹیسٹ کھیلنے والے پہلے بنگلا دیشی کرکٹر بن گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں