صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال میں 100 چھکے مارنیوالے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

first Pakistani batsman to hit 100 sixes

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم کارنامہ سرانجام دے دیا۔

ہفتے کو راولپنڈی میں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے سری لنکا کو7 وکٹ سے ہرا دیا۔

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹ پر 128 رنز بنائے۔ تاہم پاکستان نے صاحبزادہ فرحان کی برق رفتار اننگز کے بدولت ہدف 16ویں اوورز میں حاصل کرلیا ۔

صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 80 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔ ان کی اس اننگز میں 5 چھکے شامل تھے۔

اس میچ میں صاحبزادہ فرحان نے نئی تاریخ رقم کی اور وہ ایک کلینڈر ائیر کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 100 چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔

واضح رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آج پاکستان کا زمبابوے سے مقابلہ ہوگا۔

READ  ایشیا کپ: پاکستان اور سری لنکا آج مدمقابل ہوں گے، قومی ٹیم ابو ظبی پہنچ گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں