ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

Flight from Riyadh to Islamabad makes emergency landing in Karachi

کراچی: ریاض سے اسلام آباد جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز میں ایک مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

پی اے اے حکام کے مطابق مسافر کی طبیعت ایران کی فضائی حدود میں خراب ہوئی، جس پر پائلٹ نے فوری طور پر ائیر ٹریفک کنٹرول کراچی سے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

ایئر ٹریفک کنٹرولر سے اجازت ملنے کے بعد طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈنگ کرائی گئی۔ لینڈنگ کے فوراً بعد مسافر کو طبی امداد فراہم کی گئی۔

READ  کے الیکٹرک صارفین کیلئے خوشخبری، مئی کے بلوں میں ریلیف کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں