45 سالہ سابق امریکی ٹینس چیمپئن وینس ولیمز منفرد اعزاز پانے کے قریب

Former US tennis champion Venus Williams

سابقہ امریکی ٹینس چیمپئن وینس ولیمز ایک بار پھر یو ایس اوپن کھیلیں گی۔

45 سالہ سابقہ چیمپئن وینس ولیمز کو یو ایس اوپن کے لیے وائلڈ کارڈ مل گیا ہے، جس کے بعد وینس ولیمز ایک بار پھر یو ایس اوپن گرینڈ سلام میں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

اس طرح وینس ولیمز 44 برسوں میں یو ایس اوپن میں شرکت کرنے والی عمر رسیدہ ترین کھلاڑی بن جائیں گی۔

اس سے قبل 1981 میں رینی رچرڈ نے 47 برس کی عمر میں یو ایس اوپن میں شرکت کی تھی، وینس ولیمز کی اس وقت رینکنگ 577 ہے۔

7 مرتبہ کی سنگلز ویمن ٹینس چیمپئن امریکی ٹینس چیمپئن مکسڈ ڈبلز میں بھی ہم وطن ریلی اوپیلکا کے ساتھ حصہ لیں گی۔

وینس ولیمز نے 2000 اور 2001 میں یو ایس اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، وہ جولائی میں ٹینس میں واپس آئیں اور واشنگٹن اوپن میں پہلے راؤنڈ کا میچ جیتا۔

یاد رہے یو ایس اوپن گرینڈ سلام کا آغاز 18 اگست سے ہو رہا ہے۔

READ  سوشل میڈیا پر وزیرستان کی کمسن بچی کی بولنگ کے چرچے، جاوید آفریدی نے اپنی لیگ میں شامل کرلیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں