گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان، لاہور قلندرز سمیت 5 ٹیمیں شریک

Global Super League schedule announced

ویسٹ انڈیز میں ہونیوالی گلوبل سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

ٹورنامنٹ 23 جولائی سے یکم اگست تک گیانا میں کھیلا جائیگا، ایونٹ میں پاکستان کی لاہور قلندرز سمیت 5 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

آسٹریلیا سے پرتھ اسکارچرز، یو اے ای سے ڈیزرٹ وائپرز، امریکا سے سان فرانسسکو یونیکورن ایونٹ میں شامل ہیں، کیریبیئن پریمیئر لیگ کی ٹیم گیانا ایمیزون واریئرز بھی ایونٹ میں شریک ہیں۔

لاہور قلندرز 23 جولائی کو پرتھ اسکارچرز، 24 جولائی کو ڈیزرٹ وائپرز سے مقابلہ کرے گی، 26 جولائی کو قلندرز کا مقابلہ گیانا اور 29 جولائی کو سان فرانسسکو سے ہوگا۔
ٹیبل پر پہلے نمبر پر آنے والی ٹیم براہ راست فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر کی ٹیم 31 جولائی کو کوالیفائر کھیلے گی۔

ایونٹ کا فائنل یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔

READ  آئی سی سی نےمیچ ریفری کو ہٹانےکی پاکستان کی درخواست مسترد کردی: بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں