گیانا گلوبل سپر لیگ میں پاکستان کے 4 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے

Global Super League

گیانا میں ہونے والی گلوبل سپر لیگ کے دوران پاکستان کے 4 کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

پاکستانی کرکٹر محمد نواز ، خواجہ نافع ، سعود شکیل اور صاحبزادہ فرحان کو مختلف فرنچائز ز نے اسکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔

سعود شکیل گیانا ایمازون واریئرز کی ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ محمد نواز اور صاحبزادہ فرحان ہوبارٹ ہیوریکین کی ٹیم میں شامل ہیں۔

خواجہ نافع کو گلوبل سپر لیگ کے لیے این او سی جاری ہوچکا ہےتاہم ٹیم کا اعلان ہونا باقی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد نواز کو بھی گلوبل سپر لیگ کے لیے این او سی جاری کر رکھا ہے تاہم سعود شکیل اور صاحبزادہ فرحان کو ابھی تک پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ گیانا گلوبل سپر لیگ 10 سے 18 جولائی تک کھیلی جائے گی۔

READ  ایشیاء کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں