یورپ میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج، مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک، سینکڑوں پروازیں منسوخ

Heavy snowfall paralyzes life in Europe

یورپ میں شدید برفباری اور سرد موسم کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان دنوں یورپ میں موسم سرما اپنی شدت دکھا رہا ہے، مختلف ممالک میں شدید برفباری ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید سردی اور برفباری کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے، برفباری کے باعث مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو بھی شدید تکلیف کا سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے دو الگ الگ علاقوں میں 5 افراد کی موت ہوئی، جبکہ بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں بھی ایک خاتون ہلاک ہوئی۔

اس کے علاوہ یورپ بھر میں سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر پیرس اور ایمسٹرڈیم کے ائیرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں۔

READ  سابق امریکی صدر اوباما کی نیویارک میئر کے امیدوار زہران ممدانی کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں