ہاکی پرو لیگ سیزن 26-2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

Hockey Pro League Season 2025-26 Schedule Announced

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی کے پرو لیگ سیزن 26-2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ایف آئی ایچ پرو لیگ کے اگلے سیزن کا آغاز 9 دسمبر سے ہوگا، اس سیزن میں پاکستان ٹیم سیزن کا پہلا راؤنڈ ارجنٹائن میں کھیلے گی جہاں قومی ٹیم ہوم ٹیم کے علاوہ نیدرلینڈز سے بھی میچز کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق 10 سے 15 فروری تک پاکستان ٹیم آسٹریلیا میں جرمنی اور آسٹریلیاسے، 13 سے 21 جون کے درمیان ٹیم بیلجیئم میں اسپین اور بیلجیئم سے میچز کھیلے گی۔

پرو لیگ کے آخری راؤنڈ میں پاکستان ٹیم 23 سے 28 جون تک کیلئے انگلینڈ جائے گی جہاں پاک بھارت ہاکی کا ٹاکرا ہوگا یہاں پاکستان ٹیم انگلینڈ سے بھی میچ کھیلے گی۔

READ  بگ بیش لیگ: برسبیب ہیٹ نے شاہین کا متبادل تلاش کرلیا، پاکستانی کھلاڑی سے معاہدہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں