آئی سی سی نے امریکا کی رکنیت معطل کردی

ICC suspends US membership

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے امریکا کی کرکٹ کی رکنیت معطل کردی۔

آئی سی سی کے مطابق یو ایس اے کرکٹ نے بار بار آئین کی خلاف ورزی کی تاہم معطلی کے باوجود امریکا ، بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلنے کا اہل ہوگا۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ یو ایس اے کرکٹ کی معطلی کا فیصلہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں کیا گیا، یو ایس اے کرکٹ نے بطور آئی سی سی ممبر بارہا آئی سی سی کے آئین کی خلاف ورزی کی اور گورننس سسٹم بنانے میں ناکام رہی۔

آئی سی سی کے مطابق یو ایس اے کرکٹ کو نیشنل گورننگ باڈی کا درجہ نہ مل سکا، معطلی افسوسناک لیکن ضروری قدم تھا، امریکا کی قومی ٹیم کا انتظام اور منیجمنٹ عارضی طور پر آئی سی سی سنبھالے گی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ معطلی سے یوایس اے کرکٹ کے کھلاڑی متاثر نہیں ہوں گے، نارملائزیشن کمیٹی یو ایس اے کرکٹ کی اصلاحات پر نظر رکھے گی، رکنیت بحالی کیلئے یو ایس اے کرکٹ کو فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

آئی سی سی نے بتایاکہ آئی سی سی امریکا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

READ  آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر ٹم ڈیوڈ پر جرمانہ عائد کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں