آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان، پاک بھارت میچ 15 فروری کو ہوگا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا جس کیلئے شیڈول کا اعلان آج ممبئی میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا۔ ایونٹ کیلئے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میچز 7 وینیوز چنئی، نئی دہلی ،کولکتہ ، ممبئی، احمد آباد،کولمبو، کینڈی میں ہوں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گزشتہ فارمیٹ کی طرح ہرگروپ کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

سپر 8 مرحلے میں 8 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، دونوں گروپس کی ٹاپ 2، 2 ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔

ورلڈکپ کے گروپ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ اے میں بھارت، پاکستان، امریکا ، نیدرلینڈز اور نمیبیاشامل ہیں۔ گروپ بی میں آسٹریلیا، سری لنکا، آئرلینڈ، زمبابوے اور عمان شامل ہیں۔

گروپ سی میں انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش، نیپال ، اٹلی جبکہ گروپ ڈی میں نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افغانستان، کینیڈا اور یو اے ای شامل ہے۔

پاکستان کے میچز کا شیڈول
پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں اپنا پہلا میچ 7 فروری کو نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

گرین شرٹس اپنا دوسرا میچ 10 فروری کو امریکا کےخلاف کولمبو میں کھیلیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم ٹاکرا 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا جبکہ پاکستان ٹیم اپنا چوتھا اور آخری گروپ میچ 18 فروری کو نمیبیا کےخلاف کھیلےگی۔

تمام میچز کا شیڈول

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سپر 8 مرحلہ 21 فروری سے یکم مارچ تک ہو گا۔ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو کولکتہ جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو ممبئی میں ہوگا۔

READ  ابرار کا سن رائزر لیڈز سے معاہدہ، گواسکر کا تعصب کھل کر سامنے آگیا

تاہم پاکستان کے پہنچنے کی صورت میں سیمی فائنل کولمبو میں ہوگا۔

ورلڈکپ کے فائنل کیلئے احمد آباد کو منتخب کیا گیاہے تاہم پاکستان کے کوالیفائی کرنے کی صورت میں فائنل کولمبو میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں