پاکستانی کافی اچھے لوگ ہیں، بہترین کھانا کھلاتے ہیں: بھارتی بولر مہمان نوازی کے معترف

Indian bowler praises hospitality

بھارتی فاسٹ بولر اشانت شرما نے اپنے کیریئر میں دورہ پاکستان کی یاد تازہ کرتے ہوئےپاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی ہے اور کہا کہ پاکستانی کافی اچھے لوگ ہیں، اچھا استقبال کرتے ہیں، اچھا کھانا کھلاتے ہیں۔

بھارتی یوٹیوب چینل کے ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اشانت شرما نےکہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ ماحول(کشیدگی) تو اب بنا ہے ، شروع میں تو ہم لوگ سیریز بھی ساتھ کھیلتے تھے۔

اشانت شرما نے کہا کہ ہم کھیلنے کیلئے پاکستان بھی گئے، وہ برے نہیں اصل میں بہت اچھے انسان ہیں، اچھا استقبال کرتے ہیں، اچھا کھانا کھلاتے ہیں ،ہمیں ان کے ساتھ بہت مزہ آتا تھا۔

میزبان کے سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ پاکستان کے خلاف میچ میں پریشر زیادہ ہی ہوتا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے پہلے پاک بھارت میچ کا پریشر زیادہ ہوتا تھا کیوں کہ بھارتی ٹیم جس پاکستانی ٹیم کے خلاف کھیلتی تھی اس میں وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر ، شاہد آفریدی ، ثقلین مشتاق ، انضمام الحق جیسے کھلاڑی شامل تھے، یہ سب بڑے کھلاڑی تھے۔

واضح رہے کہ 2008 میں پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی اور اس وقت اشانت شرما بھارتی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل تھے۔

READ  آسٹریلیا میں بغیر ہیلمٹ اسکوٹر چلانے پر انگلش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی مشکل میں پھنس گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں