بھارت ڈھٹائی پر قائم، بھارتی کپتان نے ایک بار پھر ٹاس کے بعد پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا

Indian captain once again refuses to shake hands

دبئی: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر 4 مرحلے میں پاک بھارت میچ میں بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا۔

کل کھیلے جانے والے پاک بھارت میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ٹاس کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ نہیں ملایا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاک بھارت میچ میں ٹاس کے وقت بھارتی کپتان نے پاکستانی کپتان سے ہاتھ نہیں ملایا تھا، بھارتی کھلاڑیوں نے میچ کے اختتام پر بھی پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔

بعد ازاں یہ بات سامنے آئی تھی کہ آئی سی سی کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے کپتانوں کو ہاتھ نہ ملانے کا کہا تھا جو کہ اسپورٹس مین اسپرٹ کی خلاف ورزی تھی۔

پاکستان نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس اقدام پر سخت احتجاج کیا تھا اور ٹورنامنٹ کے آئندہ میچ نہ کھیلنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد اینڈی پائی کرافٹ نے اپنے اقدام پر معافی مانگ لی تھی۔

READ  بھارتی فضائیہ نے دبئی ائیر شو کو داغدار کر دیا، شو کی تاریخ میں پہلی بار حادثہ پیش آیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

تبصرے بند ہیں